اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

ابوظبی میں لیگی کارکن نے مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مریم نواز ابوظبی سے لاہور پہنچ گئی ہیں، روانگی سے قبل ابوظبی میں لیگی کارکن نے مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئی ہیں، ابوظبی سے لاہور روانگی سے قبل ان کی تاج پوشی کی گئی۔

مریم نواز پی آئی اے کی پرواز پی کے 264 سےلاہور پہنچی ہیں، ڈاکٹر عدنان بھی پرواز میں مریم نواز کے ہمراہ پہنچے ہیں۔

- Advertisement -

مریم نواز کو سونے کا تاج دبئی کی ایک کاروباری شخصیت عمران منج نے پہنایا، تاج میں مریم نواز کے ساتھ ان کے والد میاں نواز شریف اور والدہ مرحومہ کی تصویر لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز گزشتہ برس اکتوبر میں لندن گئی تھیں، اور تین ماہ قیام کے بعد آج وطن واپس لوٹی ہیں۔

مریم نواز نجی ایئر لائن کی پرواز سے گزشتہ روز لندن سے دبئی پہنچی تھیں، انھوں نے جنیوا میں گلے کی سرجری بھی کروائی، اس دوران پارٹی کے قائد نواز شریف نے انھیں پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں