اشتہار

بھارتی کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کرکٹ حلقوں میں کھبلی مچادی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برسوں سے ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی خواہش لئے مرلی وجے نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔

انہوں نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، اپنے جذباتی پیغام میں بھارت کرکٹر نے لکھا کہ سنہ 2002 سے 2008 تک کا سفر ان کی زندگی کا بہترین تھا۔Opener Murali Vijay Announces Retirement From All Forms Of International  Cricket On Cricketnmoreمرلی وجے نے لکھا کہ میں اپنے تمام ساتھیوں ، مینٹورز، کوچز اور سپورٹ اسٹاف کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے کیرئیر میں میری بہت مدد کی اور اتار چڑھاؤ کے دوران میرا ساتھ دیا

- Advertisement -

بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ لیگز کرکٹ کھیلتے رہیں گے اگر انہیں کوئی ذمے داری دی جاتی ہے تو میں بخوبی اسے انجام دونگا۔

یہ بھی پڑھی: پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع، قیمت صرف 20 روپے

مرلی وجے نے سال دو ہزار آٹھ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ سال دو ہزار اٹھارہ میں کھیلا تھا۔

واضح رہے کہ انڈیا کو فروری میں آسٹریلیا کے خلاف اہم ترین ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے مگر وہ بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں