اشتہار

لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ارجنٹینا کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بنانے والے لیونل میسی نے بند الفاظ میں فٹبالر کی دنیا کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

لیونل میسی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ دنیا بھر میں ان کے مداح پائے جاتے ہیں۔ اسٹار فٹبالر نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کھیلنے سے قبل فیصلہ کیا تھا کہ یہ ان کا آخر ٹورنامنٹ ہوگا جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہو جائیں گے مگر ایسا نہیں ہو سکا۔

اسٹار فٹبالر نے فرانس کے خلاف عالمی کپ جیتنے کے بعد اچانک اپنا ارادہ بدل لیا اور فٹبالر کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

- Advertisement -

متعلقہ: فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھاتے ہی میسی کا بڑا یو ٹرن

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Leo Messi (@leomessi)

اب ایک بار پھر انہوں نے عنقریب ریٹائر ہو جانے کا اشارہ دے دیا ہے۔ میسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں نے جس چیز کا خواب دیکھا تھا اسے حاصل کرلیا، کیریئر میں بہت کچھ حاصل کرچکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اب کچھ نہیں چاہیے، 2021 میں کوپا امریکا اور پھر 2022 میں فیفا ورلڈ کپ جیت لیا ا کچھ باقی نہیں رہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Leo Messi (@leomessi)

لیونل میسی کی گفتگو سے بہت سے مداحوں کا خیال ہے کہ وہ رٹائر ہونے والے ہیں کیون کہ انہوں نے اپنی کامیابیاں گنوا دیں اور ویسے بھی اب کوئی ایسا اعزاز باقی نہیں رہا جو میسی اپنے نام کرنا چاہتے ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں