تازہ ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک اور مطالبہ کردیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس کے شعبے میں موجود سرکلر ڈیٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے آج پٹرولیم ڈویژن کا دورہ کیا اور حکام کے ساتھ مذاکرات کئے،سیکرٹری پٹرولیم نے آئی ایم ایف وفد کو حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد نے گیس کے شعبے میں موجود سرکلر ڈیٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انرجی سیکٹر میں فوری اصلاحات پر زور دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد نے گیس چوری کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنے اور گیس کے شعبے میں تکنیکی نقصانات روکنے کے لئے بھی اقدامات کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: قرضے کی فراہمی : آئی ایم ایف نے کونسی کڑی شرائط پیش کردیں ؟

گذشتہ روز آئی ایم ایف وفد اور حکومت پاکستان کے حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے روز آئی ایم ایف نے سخت ترین مطالبات پیش کئے تھے۔

ٹیکنیکل مذاکرات میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ بات چیت سمیت فروری میں منی بجٹ لانے کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکسز لگانے پرپاکستان اور آئی ایم ایف میں تناؤ پیدا ہوا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان200ارب کے ٹیکسز بڑھانے پر راضی ہے جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے600سے800ارب روپے تک ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔

Comments

- Advertisement -