اشتہار

پی ایس ایل نے آسٹریلوی کھلاڑی کا کیریئر کیسے بنایا؟ مشتاق احمد کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل میں غیر ملکی کرکٹرز کیوں شامل ہوتے ہیں؟ قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام باؤنسر میں قومی ٹیم کے سابق اسپنر نے آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ سے متعلق اہم انکشاف کیا۔

مشتاق احمد نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں لیگ اسپنر کا کردار نہایت اہم ہے بعض مواقع پر یہ مہنگے ثابت ہوتے ہیں مگر میچ کے درمیانی اوورز میں یہ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سبقت دلاتے ہیں۔

- Advertisement -

مشتاق احمد نے بتایا کہ آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ٹم ڈیوڈ کو ورلڈکپ سے قبل سری لنکا کے خلاف تین ٹوئٹنٹی میچز کھیلنے کی آفر آئی تھی مگر انہوں نے یہ پیشکش مسترد کرتے ہوئے پی ایس ایل کو جوائن کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ٹم ڈیوڈ استفسار کیا کہ کیوں تم نے نیشنل ٹیم کی آفر چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دی تم تین میچز میں کارکردگی دکھا کر ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہوسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

جس پر ٹم ڈیوڈ نے مجھے جواب دیا کہ پی ایس ایل کھیلنے سے میری بیٹنگ میں مزید نکھار آئے گا کیونکہ اس ایونٹ میں دنیا کے بہترین فاسٹ بولر کے ساتھ ساتھ اسپنر شامل ہیں ، پاکستان کا قومی ایونٹ کھیلنے کی بدولت جو تجربہ مجھے میسر ہوگا یہ میری دو سالہ کرکٹ کے برابر ہوگا۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق بالنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والے مشتاق احمد نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں،

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن آٹھ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، پہلا میچ 13 فروری کو دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں