20.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

واٹس ایپ نے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے تصاویر اور ویڈیوز چیٹ بھیجنے میں مزید آسانی فراہم کردی ہے۔

واٹس ایپ صافین پہلے 30 سے زائد میڈیا نہیں بھیج سکتے تھے تاہم اب تبدیلی کے بعد واٹس ایپ کا استعمال مزید آسان بنادیا گیا ہے۔

آئی او ایس صارفین کے لیے اب میڈیا (تصاویر، ویڈیو) چیٹ میں بھیجنے کی حد 100 کردی گئی ہے یعنی اب صارف زیادہ سے زیادہ چیٹ میں سو تصاویر یا ویڈیوز بھیج سکتے ہیں۔

- Advertisement -

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ زیادہ سے زیادہ سو آئٹمز بھیجے جاسکتے ہیں۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق فی الحال یہ تبدیلی کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے کی گئی ہے تاہم یہ فیچر آئندہ چند دنوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں