جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود الیکشن شیڈول جاری نہ کرنے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے صوبہ پنجاب میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کے واضح حکم کے باوجود انتخابات کا شیڈول جاری نہ کرنے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن اور الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت عالیہ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

شہری منیر احمد کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی معرفت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں فوری انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا اور اتوار کی رات تک انتخابی شیڈول دینا لازمی تھا۔ تاہم عدالتی حکم کے باوجود انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آٸین کے تحت 90 روز میں الیکشن کروانا لازمی ہے اس کے مطابق 60 روز باقی رہ گئے ہیں اور الیکشن شیڈول جاری نہ ہونے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ گورنر اور الیکشن کمیشن آٸین کے تحت ذمے داری ادا نہیں کر رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گٸی کہ عدالتی حکم عدولی پر گورنر پنجاب، چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبران، گورنر پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن پنجاب میں فوری انتخابات کی تاریخ دے، تحریری فیصلہ

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں