ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

دانیہ شاہ کو انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عدالت نے دانیہ شاہ کو انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے روک دیا اور کہا اگرملزمہ نے ضمانت کا غلط فائدہ اٹھایا تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعامرلیاقت کی ویڈیووائرل کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت20لاکھ کےعوض منظورکی جاتی ہے، ویڈیووائرل کرنےکےالزام کی مزیدتحقیقات کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

عدالتی حکم میں کہا ہے کہ سرکاری وکیل کےمطابق ملزمہ نےایک انٹرویومیں ویڈیوبنانےکااعتراف کیا، ماتحت عدالت دونوں گواہوں کے بیان کی روشنی میں بہترفیصلہ کرسکتی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے مطابق جس موبائل فون میں ویڈیو تھی اسے فروخت کردیا تھا، ایف آئی اے نے نہ موبائل برآمدکیانہ ہی موبائل خریدنے والے سے انکوائری کی، اس بات کو بھی نظراندازنہیں کیاجاسکتاکہ ملزمہ کی عمر18سال سےکم ہے۔

حکمنامے کے مطابق عدالت نے دانیہ شاہ کو انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے روک دیا۔

عدالت نے ملزمہ کوبراہ راست یاکسی بھی طریقےسےگواہوں سےرابطہ کرنےسےروکتے ہوئے کہا کہ اگرملزمہ نےضمانت کاغلط فائدہ اٹھایاتوضمانت منسوخ کردی جائیگی۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ پرالزامات کے حوالے سے ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں