20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: مریم نفیس نے ویلنٹائن ڈے کو یادگار بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے ویلنٹائن ڈے کو یادگار بنا لیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نفیس نے شوہر امان احمد کے ساتھ ویلنٹائن ڈے پر خوبصورت ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

مریم نفیس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے ہمیشہ کے ویلنٹائن کے لیے، تمام پیار، دیکھ بھال ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے لکھا کہ ’اظہار محبت کا دن مبارک ہو۔‘

مریم نفیس گزشتہ سال اپریل میں فلم ساز امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، مریم نے مئی 2021 میں امان احمد سے منگنی کی تھی، ان کے شوہر امان احمد اداکار ہونے کے ساتھ فلم ساز بھی ہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں اپنے شوہر کی سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ وہ بہت سہل طبیعت کے مالک ہیں، ان کی طرف سے کسی بات پہ کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ابتدا میں دوست بنے پھر ان کے درمیان محبت کا تعلق قائم ہوا، لہٰذا شادی کے بعد بھی ان کا رشتہ نہایت دوستانہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں