سابق قومی کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مراز ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب کرکٹ کے میدان میں انٹری دے رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کو ویمن پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کا منیٹور مقرر کر دیا گیا ہے۔
ثانیہ مرزا نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ خواتین کی کرکٹ ٹیم کی مینٹور بننے پر خوشی ہے۔ ویمن پریمیئر لیگ سے بھارت کی ویمن کرکٹ مزید مضبوط ہوگی۔
دوسری جانب رائل چیلنجرز بنگلور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ثانیہ مرزا اسپورٹس کے میدان میں خواتین کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کا ٹیم مینٹور مقرر ہونا ہمارے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے انداز سے بات کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں پہلی بار ویمن پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد ثانیہ مرزا کا گھر پر شاندار استقبال
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ رواں ماہ دبئی میں ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کے بعد ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لیں گی۔ عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران 6 گرینڈ سلم اور 43 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز جیت چکی ہیں۔