20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

قونصلر سیکشن عارضی طور بند کیا گیا ہے، چینی سفارتخانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں چینی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ اس نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر صرف قونصلر ہال کو عارضی طور بند کیا ہے۔

چینی سفارت خانہ کی جانب سے قونصلر سیکشن کی بندش کی خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سروس ہال تکنیکی وجہ سے مختصر مدت کے لیے عارضی طور بند ہے۔

سفارت خانے کے مطابق قونصلر سروسز بشمول ویزا درخواست (جیری سینٹر) میں معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر معمول کے آپریشنز جاری ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چینی حکومت نے مبینہ طور پر اپنے شہریوں کو پاکستان میں سکیورٹی خطرات کے حوالے سے خبردار کیا ہے اور چینی سفارت خانے نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر قونصلر خدمات اچانک معطل کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک اجلاس کے بعد ہدایت دی تھی کہ چینی باشندوں کو فُول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں