ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دے دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اروشی روٹیلا نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی جس پر نسیم شاہ نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

دراصل نسیم شاہ نے پانچ روز قبل شاداب خان کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی۔

- Advertisement -

اس پوسٹ پر اروشی نے نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک بادی اور ڈی ایس پی کا اعزازی عہدہ ملنے پر بھی مبارک پیش کی جس پر فاسٹ بولر نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

Bollywood Actor Urvashi Rautela Wishes Naseem Shah

نسیم شاہ آج اپنی 20ویں سالگرہ منا رہے ہیں جس پر انہیں ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اروشی روٹیلا کی بھارتی کرکٹ رشبھ پنت کے ساتھ کی خبریں وائرل ہوتی رہی ہیں جس کے بعد اداکارہ نے نسیم شاہ کی پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا جو وائرل ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں