ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’مریم کے ساتھ تو اس کا خاوند نہیں ہے اور کون اس کے ساتھ ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مریم کے ساتھ تو اس کا خاوند نہیں ہے اور کون اس کے ساتھ ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز بتائے کہ حکومت کون چلا رہا ہے اور یہ کیسے آئی ہے اگر آپ کی حکومت نہیں تو مریم بتائیں کس کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے رہائی پر مجھے تحفہ دیا ہے رہائی پر انہوں نے پہلی بار کسی کو سگار کا ڈبہ دیا ہے اگر عمران خان فیصلہ کریں تو سب سے پہلے میں گرفتاری دوں گا۔

- Advertisement -

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان قوم کی آواز ہے لوگوں نے اس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں فوری الیکشن کروائے جائیں جو 90 دن سے آگے الیکشن لے کر جائے گا وہ غدار ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں