جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

لڑکی شادی کے بغیر نامکمل نہیں ہے، سجل علی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے لڑکیوں کی شادی سے متعلق پائی جانے والی سوچ پر کھل کر بات کر ڈالی۔

سجل علی نے اپنی نئی فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ سے متعلق انٹرویو میں لڑکیوں کی شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے عورت مرد کے بغیر بھی مکمل ہے، شادی ہو جائے تو اچھی بات ہے مگر شادی نہ ہونے کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ وہ نامکمل ہے۔

فنکارہ نے کہا کہ لڑکیوں کو شادی تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ انہیں اس بات کی آزادی ہونی چاہیے کہ وہ جب چاہیں شادی کر لیں، ہمارے ہاں زور دیا جاتا ہے کہ عمر ہوگئی ہے اب شادی کر لو۔

- Advertisement -

متعلقہ: جھانوی کپور نے سجل علی کو دیکھتے ہی گلے لگا لیا، ویڈیو وائرل

سجل علی نے اس سے قبل بھی شادی سے متعلق اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا تھا۔ انٹرویو میں سجل علی سے پوچھا گیا تھا کہ آپ کیا سمجھتی ہیں کہ شادی اپنی پسند سے کرنی چاہیے یا پھر ارینج یعنی گھر والوں کی مرضی سے؟

اس پر سجل علی نے پہلے ہچکچاتے ہوئے قہقہہ لگایا اور پھر جواب دیا کہ میرے لیے یہ طے کرنا قبل از وقت ہوگا کہ محبت کی شادیاں زیادہ بہتر ہوتی ہیں یا گھر والوں کی پسند سے کی جانے والی شادیاں زیادہ بہتر ہوتی ہیں، چاہے لو ہو یا ارینج، شادی ایک رسک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں ذاتی طور پر صرف محبت کی شادیوں کو زیادہ بہتر سمجھتی ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں