ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ضمنی انتخابات: ایم کیو ایم نے بڑا فیصلہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا ضمنی انتخاب میں حصہ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مشاور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔

ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ ملک کی موجودہ بدترین معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لیا گیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف ایم کیو ایم پاکستان سے ضمنی انتخابات مین حصہ نہ لینے کی درخواست کرچکے ہیں جب کہ گورنر سندھ نے گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا بھی بتایا تھا۔

گذشتہ روز بھی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا تھا۔ گذشتہ روز اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی نے اپنی اپنی رائے دی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں