ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

’عدلیہ فون ٹیپنگ اور آڈیو لیکس کا نوٹس لے‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کو بلیک میل کرنےکے لیے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں عدلیہ کو فون ٹیپنگ اور آڈیو لیکس کا نوٹس لینا چاہیے۔

قوم سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ سیاسی مقاصد کو پورا کرنے کےلیے آڈیو ٹیپ کا استعمال کرتےہیں یاسمین راشد کی ایک آڈیوٹیپ کل جاری کی گئی ہرشہری کاحق ہےکہ وہ پولیس والوں سےبات کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کےفون ٹیپ اور ویڈیوز بنائی جارہی ہیں قانون کہتاہےکہ کوئی بھی کسی کافون ٹیپ نہیں کر سکتا فون ٹیپ کےلیےوزارت دخلہ اور عدالت سے اجازت لینی پڑتی ہے، 4ماہ پہلےمیں نےعدالت میں ایک پٹیشن دائر کی تھی میرے وزیراعظم ہوتے ہوئے میری لائن کو ٹیپ کیا گیا میری اعظم خان سےبات کوایڈٹ کر کے ریلیز کیا گیا جب کہ بشریٰ بی بی کے فون کو ٹیپ کر کےریلیز کیا گیا یہ ہمارے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے وزیراعظم اپنے پرنسپل سیکریٹری سے بات کر رہا تھا اس کو ٹیپ کیا گیا۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور مریم کی بھی آڈیو نکلی اس پر تو کوئی اور بات ہورہی تھی عدلیہ کوفون ٹیپنگ ،آڈیو لیکس کانوٹس لیناچاہیے عدلیہ کو بلیک میل کرنےکےلیے فون ٹیپ کیےجارہےہیں پوری قوم دیکھ رہی ہےکہ عدلیہ 90روزمیں الیکشن کراسکےگی یانہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مریم نواز نےخود کہا کہ ان کے پاس آڈیو ٹیپ موجود ہے اب تو قمرجاویدباجوہ نے بھی کہہ دیا ہے میرے پاس ٹیپ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں