ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر میں سلنڈر دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا ہے جس سے ان کے گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر گیس سلنڈر کا دھماکا اتنا زور دار تھا کہ گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

تصاویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کتنی شدید تھی۔

- Advertisement -

یوٹیوب پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں تباہ شدہ مکان کی جھلک دکھائی دے رہی ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر میں مرمتی کام شروع ہوچکا ہے۔

ایمن اور منیب کے مداحوں کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی جارہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم اداکاروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان 21 نومبر 2018 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی امل منیب ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں