ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی ، شاہد خاقان عباسی پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، شاہد خاقان عباسی کے عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

- Advertisement -

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

عدالت نے شریک ملزمہ عظمی عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جو کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سابق چیئرپرسن ہیں۔

شریک ملزمہ عظمی عادل کی عدم حاضری اور استثنی کی درخواست دائر نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

خیال رہے مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت میں اس وقت کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ سابق وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں