منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

’اپلائیڈ، فینسی اور نان ٹرانسفر کاروں کے خلاف ایکشن‘

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے کہا ہے کہ اپلائیڈ، فینسی اور نان ٹرانسفر کاروں کے خلاف ایکشن ہوگا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشتگروں کا حملہ ہوا حملے میں استعمال ہونے والے گاڑی کی تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا گاڑی فروخت ہوچکی تھی لیکن نام پر ٹرانسفر نہیں ہوئی تھی۔

احمد نواز چیمہ کے مطابق موجودہ صورتحال کے تناظر میں حکومت سندھ کے احکامات ملے ہیں اپلائیڈ، فینسی اور نان ٹرانسفر کاروں کے خلاف ایکشن ہوگا، قانون میں ایسی گاڑی استعمال کرنے پر سزا متعین ہے۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی نے کہا کہ 3 ماہ کی سزا اور جرمانہ اور گاڑی ضبط ہوسکتی ہے شہری ضبط شدہ گاڑی صرف عدالت کے ذریعے ہی حاصل کرسکے گا ٹریفک پولیس ان تمام قوانین پر پوری طرح عملدرآمد کروائے گی مالکان فوری طور پر اپنی کاریں اپنے نام پر ٹرانسفر کروالیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں