پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق آج کیپ ٹاؤن سے دوبئی روانہ ہوگی۔
پاکستان ویمن ٹیم کے آٹھ ممبران جس میں اسپورٹ اسٹاف بھی شامل ہیں، دوبئی سے کراچی 23 فروری کو صبح ساڑھے دس بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے۔
ویمن ٹیم کے باقی 16 ممبران اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ دوبئی سے لاہور 23 اور 24 فروری کی درمیانی شب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ سے شکست، ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا سفر تمام
واضح رہے کہ پ اکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل تھی جہاں اس نے چار میچز کھیلے۔
پاکستان ویمن ٹیم نے منیبہ علی کی شاندار سنچری کی بدولت آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دی جبکہ اسے بھارت، وسیٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔