جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

اڈانی گروپ کا ستارہ گردش میں، مزید اربوں روپے کا نقصان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریسرچ فرم ہنڈن برگ رپورٹ کے بھنور میں پھنسے اڈانی گروپ کو شدید معاشی جھٹکا لگا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ کی مشکلات تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں، آج بھی بمبئی اسٹاک ایکسچینج ( بی ایس ای) میں اڈانی گروپ کے شیئرز میں گراوٹ دیکھنے کو ملی۔

بی ایس ای میں اڈانی انٹرپرائزیز کا شیئر 9.31 فیصد کم ہوا، اڈانی پاور، اڈانی ٹرانسمیشن، اڈانی ٹوٹل گیس اور امبوجا سیمنٹ کے شیئرز میں بھی 5 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔

- Advertisement -

بھارتی معاشی ماہرین نے بتایا کہ اڈانی گروپ کے شیئرز میں گراوٹ کے باعث آج مجموعی طور پر 40 ہزار کروڑ روپے کی ویلیویش کا نقصان دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’فوربس‘ نے بھی اڈانی گروپ سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کر دیا

واضح رہے کہ ہنڈن برگ رپورٹ 25 جنوری کو سامنے آئی تھی، جب سے لیکر اب تک تک اڈانی گروپ کی 10 کمپنیوں کا مارکیٹ کیپ 11.5 لاکھ کروڑ روپے سے کم ہو کر 7.69 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔

ہنڈن برگ نے اڈانی گروپ کے بارے میں 32000 الفاظ پر مشتمل ایک رپورٹ جاری کی تھی رپورٹ کے نتائج میں 88 سوالات شامل تھے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اڈانی گروپ کئی دہائیوں سے اسٹاک میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹ فراڈ میں ملوث رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں