16.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

صدر مملکت نے فنانس سپلیمنٹری بل 2023 کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر مملکت نے فنانس سپلیمنٹری بل 2023 کی منظوری دے دی، جس کے بعد منی بجٹ کے ذریعے 170 ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے فنانس سپلیمنٹری بل 2023کی منظوری دے دی، بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل75 کے تحت دی گئی۔

صدر کی منظوری سے فنانس سپلیمنٹری بل 2023 نافذالعمل ہوگیا، منی بجٹ کے ذریعے 170 ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد ہوں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے 20 فروری کو قومی اسمبلی نے ضمنی مالی بجٹ 2023 کی منظوری دی تھی اور اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں تھیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ضمنی مالیاتی بل کے حوالے سے ارکان کی تجاویز کا خیرمقدم کرتےہیں ضمنی مالیاتی بل کا قدم مجبوراً اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا تھا کہ بجلی چوری، لائن لاسز اور بلز کی عدم ادائیگی سے پاور سیکٹر کو خسارے کا سامنا ہے، 1450 ارب روپے وصول نہیں ہو رہے، گزشتہ حکومت کی غلطیوں کی وجہ سے ملکی معیشت 24 سے 47ویں نمبر پر پہنچی موجودہ معاشی مسائل پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں کانتیجہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں