جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

بلڈ پریشر کے مریض یہ گولی استعمال نہ کریں ، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈریپ نے بلڈپریشر کے مریضوں کو ہائیڈرالیزائن گولی کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مقامی دوا ساز کمپنی کی بلڈپریشر کے علاج کی گولی کے ایک بیچ کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کر دی۔

ڈریپ نے زافا فارما کی تیارکردہ ہائیڈرالیزائن گولی سے متعلق شہریوں، اسپتال، فارمیسیز اور ڈاکٹرز کیلئے الرٹ لیٹر جاری کیا ہے ۔

- Advertisement -

الرٹ میں کہا ہے کہ لاہور میں واقع دوا ساز کمپنی زافا فارما کی بلڈ پریشر کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی گولی ہائیڈرالیزائن 25 ملی گرام کے بیچ نمبر 257 غیر معیاری قراردیا ہے۔

ڈریپ کی جانب سے زافا فارما کو گولی کا غیر معیاری بیچ مارکیٹ سے فوری طور واپس اٹھانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ڈریپ نے ڈسٹری بیوٹرز اور کیمسٹوں کو سٹاک میں موجود ہائیڈرالیزائن گولی کے غیر معیاری بیچ کو فوری طور پر کمپنی کو واپس بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی جانب سے صوبائی ٹیموں کو ہائیڈرالیزائن دوا کی خرید و فروخت روکنے کیلئے میڈیسن مارکیٹس کی سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں