اشتہار

پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کے میچ کے لیے ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ کراچی کنگز میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے مطابق آج کے میچ میں تبریز شمسی کو ڈیبیو کرایا جا رہا ہے وہ جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کی جگہ لیں گے جب کہ حیدر علی کی جگہ ٹیم میں طیب طاہر کو شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد عمر کی جگہ محمد موسیٰ پلیئنگ الیون کاحصہ ہیں۔

واضح رہے کہ رواں پی ایس ایل 8 میں واپسی کے لیے کراچی کنگز کو آج کے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔

ایونٹ میں کھیلے گئے اب تک 5 میچز میں کنگز نے صرف ایک فتح حاصل کی ہے جب کہ تین میچز میں جیت انتہائی قریب آکر واپس چلی گئی۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس کے صرف دو پوائنٹس ہیں جب کہ دوسری دوسری جانب حریف ملتان سلطانز نے ایونٹ میں 5 میچز کھیل کر 4 میں فتح حاصل کر رکھی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج سنڈے بنے گا فن ڈے، پی ایس ایل کے 2 میچز ہوں گے

پی ایس ایل میں ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف 5 پانچ میچز جیت رکھے ہیں۔

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں