جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل نے خاتون کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل امریندر سنگھ والیا کو خاتون کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل امریندر سنگھ والیا بھارتی فوج کی فور کور میں تعلقات عامہ کا افسر ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون چودہ فروری کو گوہاٹی میں لیفٹیننٹ کرنل امریندر سے ملاقات کیلیے آئی اور پندرہ فروری خاتون کی پلاسٹک میں لپٹی لاش برآمد ہوئی۔

- Advertisement -

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ فوجی نے خاتون کو اغوا کر کے قتل کیا اور لاش ہائی وے پر پھینک دی۔ لاش کو طبی معائنے کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ہم نے امریندر سنگھ والیا کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی، ابھی ہماری تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے اور زیادہ کچھ نہیں بتا سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں