ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

لاہور قلندرز کے ہاتھوں اسلام آباد یونائیٹڈ کو عبرتناک شکست

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز یک طرفہ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ 201 رنز ہدف کے تعاقب میں محض 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی، قلندرز کے ڈیوڈ ویزے نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے تین اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

راشد خان اور سکندر رضا نے بھی دو دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

- Advertisement -

اسلام آباد کی جانب سے رحمان اللہ گرباز23بناکرٹاپ اسکورر رہے جبکہ اس کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر تک میں نہ داخل ہوسکے۔

اسی فتح کے ساتھ لاہورقلندرزنے پی ایس ایل میں مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔

اس سے قبل دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق، سیم بلنگز اور فخرزمان کی عمدہ اننگز کی بدولت یونائیٹڈ کو 201 رنز کا ہدف دیا تھا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، عبداللہ شفیق نے 45 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، فخرزمان 36، سیم بلنگز نے 33 رنز بنائے۔

میچ کے اختتامی اوورز میں سکندر رضا اور راشد خان نے تیزی سے رنز بٹورے اور اپنی ٹیم کے مجموعے کی ڈبل سینچری کرائی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان نے دو جبکہ حسن علی اور ابرار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے آغاز پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں ہیں، فضل الحق فاروقی کی جگہ ٹام کرن اور مبشر خان کی جگہ :ذیشان ضمیر کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ لاہور قلندرز نے گذشتہ روز پشاور زلمی کو شکست دینے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 60 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

اسلام آباد اسکواڈ: کولن منرو، رحمان اللہ گرباز، روسی وینڈرسن، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، آصف علی، ٹام کرن، حسن علی، ذیشان ضمیر اور ابرار احمد

لاہور قلندرز اسکواڈ: فخرزمان، مرزا طاہر بیگ، عبداللہ شفیق، سیم بلنگز، حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور زمان خان۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں