10.8 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو خط لکھ کر شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا۔ خط میں لاہور ہائیکورٹ کے 20 فروری کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

خط کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کا ہونا چاہیے عمران خان کی ہدایت پر اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئےخط لکھا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت ضروری ہے چیئرمین نیب تقرری کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ اپوزیشن لیڈر سےمشاورت کرنا ہو گی۔

پی ٹی آئی وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات بھی کی تاہم اسپیکر نے پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر کے تقرر سے انکار کر دیا۔

ملک عامرڈوگر کی سربراہی میں وفد نے اسپیکر سے سابق ممبران اسمبلی کے استعفوں پر بات چیت کی اور استعفوں کی منظوری کے اقدام کو واپس لینے کی استدعا کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت استعفے منظور کر چکا ہوں باربار خطوط ارسال کیے پھر بھی پی ٹی آئی کا کوئی ممبر حاضر نہیں ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں