18.7 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف سے قرض پروگرام میں اہم پیشرفت کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام میں اہم پیشرفت کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات دو مارچ کو ہو سکتے ہیں جس میں میمورنڈم آف اکنامک اینڈفسکل پالیسی ایم ایف ایف پی کے اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ 2 یا 3 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ پیشگی شرط پوری کرنے کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 2 مارچ کو طلب کرلیا گیا جس میں آئی ایم ایف شرائط کے تحت شرح سود میں 2 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جمعرات کی شام اہم مذاکرات کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کو پالیسی ریٹ میں اضافے اور بجلی سر چارج سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں