12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی : پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم تاہم عامر مغل پولیس کی آمد سے قبل گھر سے جا چکے تھے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں اسلام آباد میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے گھر پر چھاپہ مارا۔

پولیس اہلکار چھاپے کے دوران گھر کی تلاشی لیتے رہے، تاہم عامر مغل پولیس کی آمد سے قبل گھر سے جا چکے تھے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے گھر پر بھی چھاپے مارے جائیں گے۔

یاد رہے عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑاور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں انسداد دہشتگردی اوردیگر دفعات شامل کی گئیں۔

مقدمے میں شبلی فراز،مرادسعید،حماد اظہر،فرخ حبیب،ڈاکٹرشہزادوسیم،راجہ بشارت،عامرکیانی،غلام سرور،خرم نوازراجہ،حسان نیازی ، عامر مغل سمیت دیگرکو نامزد کیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نیازی کی قیادت میں ہجوم نمالشکر اشتعال انگیرنعرے لگاتے ہوئے پرانے پبلک انٹری گیٹ پہنچا، پولیس افسران اسپیکرز کےذریعے انہیں روکتے رہے، لیکن ہجوم نے اپنےسربراہ کی قیادت میں انتظامیہ کی بات ماننے سے انکارکردیا۔

مقدمے میں کہنا تھا کہ ہجوم انٹری گیٹ پررکاوٹوں کو توڑے ہوئے احاطہ عدالت میں داخل ہوگیا، ڈیوٹی پرماموراہلکاروں سے ہاتھاپائی کی جبکہ اشتعال نعرے لگائے اور آتشیں اسلحہ لہراکر لوگوں کو جان سےمارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں