جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کوئٹہ سے شکست پر کراچی کنگز کے کپتان نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے خلاف اہم میچ میں شکست پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے بہت بری بولنگ کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں اور پہلا مرحلہ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے اہم میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دے کر اپنے ایونٹ میں رہنے کے امکانات کا برقرار رکھا۔

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے کلک کریں:

اس شکست کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے گفتگو کرتے ہوئے شکست کی ذمے داری بولرز پر عائد کر دی اور کہا کہ مارٹن گپٹل اچھا کھیلے مگر ہم نے بہت بُری بولنگ کی۔

کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سیزن سے ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے۔ جو میرے اور کراچی کے مداحوں کے لیے خاصا مایوس کن ہے۔

عماد وسیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب بیٹھ کربات کریں گے اور اگلے سال کچھ مختلف کرنے کی کوشش کریں گے۔ لاہور کے خلاف بڑا میچ ہے وہ جیت کر ایونٹ کا اچھے انداز میں اختتام کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں اپنے 10 میں سے 9 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے صرف دو میں ہی کامیابی حاصل کرسکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں