اشتہار

پارٹی سربراہی کیس ، عمران خان کا الیکشن کمیشن میں جواب جمع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی سربراہی کیس الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی سربراہی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا۔

عمران خان نے جواب میں کہا نوازشریف کیخلاف پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے نااہلی کا ڈیکلریشن دیا تھا ، ان کیخلاف کسی فورم نے نااہلی کا کوئی ڈیکلریشن نہیں دیا۔

- Advertisement -

جواب میں کہا گیا کہ نااہلی کے ڈیکلریشن کے بعد ہی پارٹی سربراہی سے ہٹایا جا سکتا ہے ، الیکشن کمیشن پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا مقدمہ خارج کرے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی جانب سے دائر ریفرنس پر ڈی سیٹ کیا، میں نے ڈی سیٹ ہونے کے بعد قومی اسمبلی کاالیکشن بھی لڑا۔

جواب  میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک چکی ہے، وقت کاضیاع روکنے کیلئے سماعت ہائیکورٹ کے فیصلے تک روکی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں