اشتہار

گزشتہ 2 سال میں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات صفر رہنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی پابندیوں کے باعث گزشتہ 2 سال میں ایران کو پاکستانی برآمدات صفر رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال2021 اور 2022 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں، برآمدات صفر رہنے کی بڑی وجہ امریکی پابندیاں اور بینکنگ چینلز نہ ہونا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ 2 سال میں ایران سے درآمدات ایک ارب 29 کروڑ ڈالرز  رہیں، جبکہ مالی سال 2020 میں ایران کیلئے برآمدات صرف ایک ہزار ڈالرز تھیں۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ مالی سال2019  میں ایران کیلئے برآمدات کا حجم ایک کروڑ24 لاکھ ڈالرز، 2018 میں 2 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز تھیں۔

اس کے علاوہ مالی سال 2021 میں ایران سے درآمدات 51 کروڑ 36 لاکھ ڈالرز رہیں، جبکہ 2022 میں ایران سے درآمدات کاحجم 77 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں