22 C
Boydton
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سیمنٹ سیکٹر سے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سیمنٹ کی فروخت اپریل 2024کے دوران 2.943 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اپریل میں 2.951ملین ٹن رہی تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق سیمنٹ کی مقامی فروخت اپریل 2024کے دوران 2.328ملین ٹن رہی جو اپریل 2023میں 2.531ملین ٹن رہی تھی جو 7.99فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ اس دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 45.96 فیصد اضافہ سے 6لاکھ 14ہزار 264 ٹن رہی جو گزشتہ سال اپریل میں 4لاکھ20ہزار 857 ٹن رہی تھی۔

اپریل 2024میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 2.088ملین ٹن رہی جو اپریل 2023کی فروخت 2.193ملین ٹن سے 4.79فیصد کم رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت اپریل 2024کے دوران  8لاکھ54ہزار 911ٹن رہی جو اپریل 2023کی فروخت 7لاکھ 58ہزار 510ٹن کے مقابلے میں 12.71فیصد زائد رہی۔

- Advertisement -

اپریل 2024میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 1.942ملین ٹن رہی جو اپریل 2023کی فروخت 2.109ملین ٹن سے 7.91فیصد کم رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اپریل 2024میں مقامی فروخت 3لاکھ86 ہزار 783 ٹن رہی جو اپریل 2023 کی 4لاکھ22ہزار071ٹن کے مقابلے میں 8.36فیصد کم رہی۔

جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اپریل 2024میں ایکسپورٹ ایک لاکھ 46ہزار 136ٹن رہی جو اپریل 2023کی ایکسپورٹ 84ہزار 418ٹن سے 73.11فیصد زائد رہی۔ اپریل 2024میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ 39.14فیصد اضافہ سے 4 لاکھ 68 ہزار 128ٹن رہی جبکہ اپریل 2023کی ایکسپورٹ 3 لاکھ 36ہزار 439 ٹن رہی تھی۔

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران سیمنٹ کی مجموعی (مقامی و ایکسپورٹ) فروخت 37.447ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت 36.551ملین ٹن سے 2.45فیصد زائد رہی۔ اس دوران مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 31.732ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مقامی فروخت 33.095ملین ٹن سے 4.12فیصد کم رہی۔ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 65.35فیصد کے نمایاں اضافہ کے ساتھ 5.715ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 3.457ملین ٹن رہی تھی۔

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 3.60فیصد کمی سے 26.178ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 27.156ملین ٹن رہی تھی۔ اس عرصے میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ 37.48فیصد اضافہ سے 1.186ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 8لاکھ62ہزار855ٹن رہی تھی۔ شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروخت 2.34فیصد کمی سے 27.364ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران 28.019ملین ٹن رہی تھی۔

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 5.553ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی فروخت 5.938 ملین ٹن کے مقابلے میں 6.48فیصد کم رہی۔ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 74.62فیصد اضافہ سے 4.529ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 2.594ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی مجموعی فروخت دس ماہ کے دوران 18.17فیصد اضافہ سے 10.082ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 8.532ملین ٹن رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں