اشتہار

رمضان میں عمرہ کرنے والوں کیلیے اہم اطلاع

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت حج و عمرہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرہ ادائیگی کے لیے اجازت ناموں کا اجرا شروع کیا ہے۔

ماہِ صیام میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ابھی سے عمرہ پرمٹ حاصل کر لیں۔

وزارت نے رمضان کے ابتدائی 20 دنوں کے لیے عمرہ پرمٹ کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے تاکہ معتمرین سہولت سے عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں۔

- Advertisement -

Image

عمرہ پرمٹ کے لیے اب سرکاری سطح پر نسک ایپلیکیشن کا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے جہاں سے اپنی تاریخ کی مناسبت سے اجازت نامہ یا بکنگ کی جاسکتی ہے۔

اس سے قبل اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ کا اجرا ہوتا تھا جسے ختم کر کے اب صرف نسک ایپ پر ہی اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں