جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

روس نے یوکرین پر میزائلوں کی بارش کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے صبح کے حملوں میں 81 میزائل اور آٹھ ڈرون فائر کیے ہیں۔

یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے جمعرات کی صبح سویرے حملوں کے دوران یوکرین پر 81 میزائل فائر کیے جن میں چھ کنزال ہائپرسونک میزائل اور آٹھ ڈرون شامل تھے۔

یوکرینی آرمی چیف نے کہا ہے کہ روسی فوج نے شہر کے شمالی حصے میں بھی 30 حملے کیے جن کو ناکام بنایا دیا گیا۔

- Advertisement -

روس کے ویگنر گروپ کے ملٹری کنٹریکٹر کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے جنگجوؤں نے باخموت کے تمام مشرقی حصے پر قبضہ کر لیا ہے جب کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین کا باقی شہر اگلے چند دنوں میں حملہ آور فوج کے قبضے میں جا سکتا ہے۔

روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ باخموت پر قبضے سے یوکرین کے اندر مزید منظم اور مؤثر انداز میں کارروائیاں کر سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں