پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

پی ایس ایل ویمنز لیگ، دوسرا نمائشی میچ آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ویمنز لیگ میں سپر ویمن اور ایمازونز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا نمائشی میچ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں خواتین ٹی ٹوئنٹی لیگ کے فروغ کے لیے پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 8 میں پی ایس ایل ویمن لیگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کا کا دوسرا نمائشی میچ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سپر ویمن پہلا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی سبقت رکھتی ہیں اور آج اس کی کپتان ندا ڈار جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے ٹیم کو میدان میں لے کر اتریں گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب ایمازونز کی کپتان بسمہ معروف بھی سیریز برابر کرنے کا عزم لے کر سپر ویمن کے مدمقابل آئیں گی۔

یہ نمائشی میچ دوپہر دو بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈم میں کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل 8 کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل ویمنز لیگ کے پہلے نمائشی میچ میں سپر ویمن نے ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں