18.5 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 8، ایک اور اہم میچ آج کھیلا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 میں ایک اور اہم میچ آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا فاتح ٹیم پلے آف میں پہنچ جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز میچوں پر مشتمل پہلا مرحلہ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ اس مرحلے میں شائقین کرکٹ کو کئی اعصاب شکن مقابلے دیکھنے کو ملے۔ آج رواں ایونٹ کا ایک اور اہم میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جو بھی میچ جیتے گا وہ پلے آف میں جگہ پالے گا اس لیے آج زلمی اور سلطانز میں زبردست مقابلے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف مرحلے میں جگہ بنا چکی ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈیئٹر کو اگلا میچ جیت کر بھی پلے آف میں پہنچنے کے لیے دیگر میچز کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی میں آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا ٹاکرا شام 7 بجے شروع ہوگا۔ پی ایس ایل 8 کے تمام میچز براہ راست اے اسپورٹس پر دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں