جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کراچی میں بلدیاتی انتخابی عمل کو مکمل نہ کر نے، ملتوی شدہ 11نشستوں پر انتخابی شیڈول کے تاحال اعلان نہ کرنے اور مکمل نتائج میں مسلسل تاخیر کے خلاف 17 مارچ کو شہر بھر کی بڑی شاہراؤں پر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا۔

حقوق کراچی تحریک کے روحِ رواں حافظ نعیم الرحمن نے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایسے کارکن عطا کیے ہیں جو ہر مشکل میں قیادت کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں سندھ اسمبلی کے سامنے 29 دن کے دھرنے میں کراچی کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کرکے کامیاب کیا، 29 دن کے تاریخی دھرنے سے کراچی کے عوام کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رجیم چینج میں ایم کیو ایم نے ایک مرتبہ پھر سے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کراچی کے عوام کی ہیٹھ پر چھرا گھونپا، ان سب کے باوجود جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک جاری رہی اور اس تحریک میں شہری زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے رہے پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں مردہ گھوڑوں میں جان ڈالنے کی کوشش کی گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سب ایم کیو ایم کو منانے میں لگے ہوئے تھے ان سب کے باوجود کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو بھرپور مینڈیٹ دے کر پیپلز پارٹی کی سازش کو بے نقاب کردیا۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں کی خرابی کے باوجود جماعت اسلامی کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی کراچی کے عوام لنگڑے لولے انتخابات کے بعد شہر کی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں یہاں کے شہری اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلوانا چاہتے ہی، چیف الیکشن کمشنر راجا سکندر تینوں صوبوں کے چیف اور بیوروکریٹ رہے ہیں انہیں کراچی کے عوام کے مسائل کا کوئی علم نہیں ہے بیوروکریٹ طبقہ اقتدار پر قابض ہے جو عوام کے ٹیکسوں پر عیاشیاں کررہا ہے حالات بہتر ہوں گے تو روزگار کے مواقع بحال ہوں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں