13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

ڈی سی لاہور کا پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کو کل شہر میں الیکشن مہم کے سلسلے میں ریلی نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی کشمنر لاہور رافعہ حیدر نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں سے رابطہ کیا اور اجازت دینے سے معذرت کرلی۔ ڈی دی نے بتایا کہ پی ایس ایل میچ کی وجہ سے کل ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی نہ کی تو دفعہ 144 کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

ادھر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اس کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی سی نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا، ریلی کی تیاریاں جاری ہیں اور پروگرام کے مطابق نکلے گی۔

حماد اظہر نے بتایا کہ ریلی زمان پارک سے اقبال روڈ، ریلوے اسٹیشن، برانڈرتھ روڈ، سرکلر روڈ، شاہ عالم چوک، لوہاری گیٹ چوک، اردو بازار، بھاٹی گیٹ چوک جائے گی جبکہ اس کا اختتام داتا دربار پر ہوگا۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ کل دوپہر 2 بجے کارکنوں کے ہمراہ الیکشن مہم کے سلسلے میں زمان پارک سے ریلی نکالیں گے جس کی قیادت وہ خود کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں