20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی پورٹ قاسم کے گوداموں سے کروڑوں روپے کا پیٹرول اور ڈیزل چوری کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی پورٹ قاسم کے گوداموں سے کروڑوں روپے کا پیٹرول اور ڈیزل چوری کا انکشاف سامنے آیا ، جس میں 5 افراد پر مشتمل ایک گروہ ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ قاسم کے گوداموں سے کروڑوں روپے کا پیٹرول اور ڈیزل چوری کا انکشاف ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ کروڈ آئل اور کھانے کا کچا آئل چوری کیا جاتا ہے، 5 افراد پر مشتمل ایک گروہ پیٹرول اور ڈیزل چوری کرانے میں ملوث ہیں۔

- Advertisement -

پرائم منسٹرڈلیوری یونٹ کی جانب سے چوری ہونے کے حوالے سے حکام کو خط لکھا گیا ، پی ایم ڈی یو نے چیئرمین پورٹ قاسم اور اوگرا کو تحریری طور پر شکایت کی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ شکایت میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایک ٹینکر پکڑاگیا، 40 لاکھ روپے کا ڈیزل کسٹمز حکام نے مبینہ رشوت عوض چھوڑ دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تیل چوری کے جمع کرنے کیلئے گودام مختلف علاقوں میں قائم کیے گیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں