ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عمران خان کی بہن علیمہ خان کا اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کا زمان پارک کی کشیدہ صورتحال پر اہم بیان آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ حکام کی کوشش ہے امن و امان اتنا خراب ہوجائے تاکہ وہ ایمرجنسی لگادیں۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ان کا اسکرپٹ پتا ہے لیکن اس اسکرپٹ کو فالو نہیں کرنا۔

- Advertisement -

اس سے قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے آگئی ہے، ان کا خیال ہے کہ میں جیل گیا تو قوم سو جائے گی، آپ نے اس حکومت کو غلط ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور نبیﷺ کی امت ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم نے اپنی حقیقی آزادی کیلیے جدوجہد کرنی ہے اور نکلنا ہے، مجھے اللہ نے سب کچھ دیا ہے میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں، میں نے ساری زندگی یہ جنگ لڑی ہے اور لڑتا رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مجھے جیل میں ڈالتے ہیں یا مار دیتے ہیں تو آپ نے ثابت کرنا ہے عمران خان کے بغیر بھی یہ قوم جدوجہد کرے گی، قوم چوروں کی بدترین غلامی کو کبھی نہیں قبول نہیں کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں