اشتہار

کچھ ان کہی کا او ایس ٹی ’دلدارا‘ سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ کا او ایس ٹی ’دلدار‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ میں بلال عباس اور سجل علی مرکزی کردار نبھارہے ہیں جبکہ گانے ’دلدارا‘ کو انسٹاگرام پر لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے اداکاروں کی پرفارمنس کو خوب سراہا جارہا ہے۔

یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور شائقین موسیقار اذان سمیع خان کے مدھر ٹریک پر بلال عباس خان اور سجل علی کی پرفارمنس دیکھ کر اسے پسند کررہے ہیں جبکہ ’دلدار‘ کے بول خلیش نے لکھے ہیں۔

- Advertisement -

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہریار منور، قدسیہ علی، عدنان صمد خان، میرا سیٹھی، علی سفینا، بابر علی، ونیزا احمد، مصدق ملک، اسرا غزل اور محمد احمد شامل ہیں۔

فیملی ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض تجربہ کار فلم اور ٹی وی ڈائریکٹر ندیم بیگ نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی محمد احمد نے لکھی ہے اور اس کے پروڈیوسرز ہمایوں سعید، شہزاد نصیب ہیں۔

کچھ ان کہی ہفتے کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں