اشتہار

پائلٹ نے مختصر رن وے پر طیارہ اتار کر سب کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پولش پائلٹ نے مختصر ترین رن وے پر طیارہ اتار کر نئی تاریخ رقم کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولش پائئلٹ لیوک زیپیلا نے دبئی کے مشہور ہوٹل برج العرب کے ہیلی پیڈ پر طیارہ اتار کر سب کو حیران کردیا۔

ستائیس میٹر کے دائرے میں خطرناک اسٹنٹ کو ممکن بنانے کے لیے ایوی ایشن ٹیم نے طیارے میں کافی تبدیلیاں کیں۔

- Advertisement -

پائلٹ نے تاریخی کارنامہ انجام دینے کے لیے چھ سو پچاس مرتبہ پریکٹس بھی کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائلٹ کمال مہارت سے مختصر رن وے پر طیارے کی کامیابی لینڈنگ کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں