اشتہار

ہنڈا کاروں کی قیمت میں لاکھوں روپے کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ہنڈا پاکستان نے کاروں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے تک اضافہ کردیا، اس کی وجہ ڈالر کی قدر اور ٹیکس میں اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا اٹلس کار ساز کمپنی نے ڈالر کی قدر اور سیلزٹیکس میں اضافے پر مختلف ماڈلز کی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

اس حوالے سے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ درجے کی سوک ویریئنٹ کار کی نئی قیمت 10 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

- Advertisement -

1400سی سی اور اس سے اوپر کی سی کے ڈی گاڑیوں پر ایکسچینج ریٹ اور سیلز ٹیکس کی شرح میں مزید اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے 18% سے 25% کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 14 مارچ سے ہوگا۔

ہنڈا سٹی کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں2لاکھ روپے سے5لاکھ60ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ہنڈا بی آ ر وی کی قیمت میں بھی5لاکھ80ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

ہنڈا ایچ آر وی کی قیمت میں7لاکھ سے8لاکھ روپے تک جبکہ ہنڈا سوک کی قیمت میں بھی لاکھ سے 10لاکھ روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کا آٹو سیکٹر بدستور مختلف بحرانوں کی زد میں ہے، جس کی بنا پر متعدد گاڑی ساز اداروں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران مختلف وجوہات بتا کر مکمل یا جزوی طور پر اپنے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں : ایک اور کارساز کمپنی نے پاکستان میں اپنا پلانٹ بند کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل 8 مارچ کو یہ اطلاع ملی تھی کہ پاکستان کی معروف کار ساز کمپنی ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے سپلائی چین میں رکاوٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنا پلانٹ 9 سے 31 مارچ تک عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں