تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

ایک اور بڑی کار ساز کمپنی نے  پاکستان میں اپنا پلانٹ بند کر دیا

اسلام آباد:ملک کی ایک اور بڑی کار ساز کمپنی نے  پاکستان میں اپنا پلانٹ بندکر دیا، ہنڈااٹلس کار کمپنی کا پلانٹ 9 سے31 مارچ تک بند رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق  ملک کی ایک اور بڑی کار ساز کمپنی نے بائیس دن کیلئے پاکستان میں اپنا پلانٹ بندکر دیا۔

اسٹاک مارکیٹ کی ویب سائٹ پر کمپنی اعلامیہ  میں کہا گیا ہے کہ  ہنڈا اٹلس کار پلانٹ نو مارچ سے اکتیس مارچ تک بندرہے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ ایل سیز کھولنے پر پابندی اور سی کے ڈی کٹس اور سپئر پارٹس کی کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے حکومت کی موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ سے غیر ملکی ادائیگیاں رک گئی ہیں،  حکومتی اقدامات کی وجہ سے پلانٹ پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

Comments