اشتہار

جنگل کے بادشاہ کے درخت پر چڑھنے کی اصل کہانی کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

زیر نظر تصویر میں جنگل کے بادشاہ کے نام سے معروف جانور ’’شیر‘‘ درخت پر چڑھے دکھائی دے رہے ہیں آخر کس کا ڈر ہے جس نے انہیں یہ کرنے پر مجبور کیا؟

اگر آپ بھی یہی سوچ رہے تو ہم بتاتے چلیں کہ شیروں کے لیے ویسے بھی درخت پر چڑھنا باعث فخر ہوتا ہے لیکن اصل وجہ یہ بھی نہیں ہے، تو پھر کیا ہے؟

یہ خوبصورت تصویر جنوبی افریقہ میں واقع کروگر نیشنل پارک میں قدرتی ماحول میں رہنے والے شیروں کی ہے جن کی درخت پر چڑھ کر بیٹھ جانے نے سب کو حیران کر دیا۔

- Advertisement -

اس تصویر کے پیچھے چھپی اصل کہانی یہ ہے کہ نیچے زمین پر حالیہ سیلاب کی وجہ سے پانی موجود تھا جس پر شیر درخت پر چڑھ بیٹھے۔

واضح رہے کہ وسیع و عریض کروگر نیشنل پارک جنوبی افریقہ میں کافی مشہور و معروف ہے، یہ پارک مختلف جنگلی حیات کا مسکن ہے۔ یہاں موجود متعدد اقسام کے شیر اس پارک کو اپنا گھر سمجھتے ہیں، اسی لیے یہ ورہامی لائن پرائیڈ سے بھی معروف ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں