17.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

لاہور میں خاتون کو بچانے کے لیے گارڈ جان پر کھیل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں خاتون کو لٹنے سے بچانے کے لیے گارڈ نے اپنی زندگی داؤ پر لگادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں خاتون جیسے ہی گاڑی میں گھر کے باہر آکر رکیں تو موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان انہیں لوٹنے کے لیے آئے۔

واقعے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’ڈاکو جیسے ہی خاتون کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں تو گارڈ گولی چلادیتا ہے جیسے ہی دوسرا ڈاکو گولی چلاتا ہے تو گارڈ اسے بھی بھاگ کر دبوچ لیتا ہے۔‘

- Advertisement -

گارڈ کی بہادری دیکھ کر قریب موجود دیگر لوگ بھی دوسرے ڈاکو کو پکڑ لیتے ہیں۔

بعدازاں علاقہ مکینوں کی جانب سے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور دونوں ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں