منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کراچی: گھرمیں راشن نہیں تھا، باپ نے بیوی اور بیٹیوں کو پانی میں زہرملا کردے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بے روزگار شخص نے گھر میں راشن نہ ہونے پر بیوی، بچوں کو زہر دے کر خود کو بھی زہر پی لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کا رہائشی اظہر نے بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی اور بیوی بچوں کو بھی زہر دے دیا۔

اظہر کافی عرصے سے بیروزگار تھا مالک مکان کرایے کے لیے بھی تنگ کررہا تھا جبکہ بچوں کے لیے دودھ بھی نہیں تھا۔

- Advertisement -

بیروزگار شخص نے دونوں کمسن بیٹیوں اور بیوی کو زہر پلا کر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

اہلخانہ کو بیہوشی کی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو سال کی بچی ام ایمن دودھ کی جگہ زہر پینے سے جاں بحق ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بڑی بیٹی چار سال کی ام ہانی کا بدن نیلا پڑ گیا ہے جبکہ ڈاکٹر والدین کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

رشتے داروں کا کہنا ہے کہ اظہر بیروزگاری کی وجہ سے پریشان تھے اسی وجہ سے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ متاثرہ افراد کے گھر سے جانوروں کو مارنے والی ادویات ملی ہیں، صبح سات بجے شوہر اظہر نے بیوی فاطمہ اور بیٹیوں کو زہر کھلایا، واقعے کے بعد رشتے داروں کو اطلاع دی گئی جو کچھ ہی دیر بعد گھر پہنچے جب تک سب سے چھوٹی دو سالہ بچی انتقال کرگئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اظہر کا اپنے اہلخانہ اور پڑوسیوں تک میں کسی سے رابطہ نہیں تھا جب وہ باہر نکلتا تو گھر کے باہر تالا لگا کر چلے جاتا تھا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں