20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فول پروف سیکیورٹی کا مقصد عمران خان کو روکنا نہیں، انہیں تحفظ فراہم کرنا ہے، آئی جی اسلام آباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کا کہنا ہے فول پروف سیکیورٹی کا مقصد عمران خان کو روکنا نہیں انہیں تحفظ فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد اکبر ناصرخان سرینگر ہائی وے انٹری پوائنٹ پہنچے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئےگئے ہیں ، انتطامات کا مقصد عمران خان کو روکنا نہیں انہیں تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اکبر ناصرخان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے امکانات پر بات نہیں کرسکتا، ہمیں ہمارا کام کرنا ہے، دفعہ 144 نافذ ہے، سب سےدرخواست ہے تعاون کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔

- Advertisement -

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ 2 ماہ پہلے اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ ہوچکا ہے، کے پی میں بھی دہشت گردی واقعے میں پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

خیال رہے توشہ خانہ کیس میں پیشی کے معاملے پر عمران خان لاہور سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔

جوڈیشل کمپلیکس میں دیگر کیسزمنسوخ کر دیئے گئے ہیں، پولیس کا سیکیورٹی اسٹاف افسر پی ٹی آئی سے رابطے میں ہو گا اور لسٹ کے بغیر کسی پی ٹی آئی رہنما یا کارکن کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عمران خان کی گاڑی کے ہمراہ آنے والے کارکنوں کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں