اشتہار

جرمنی میں پاکستانی ہنرمندوں کی طلب میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں پاکستانی ہنرمندوں کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برلن میں قائم سفارت خانہ میں جرمن کمپنی بزنس کورل کے ایم ڈی سید محسن رضا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے مابین ہنرمند افراد کی نقل و حرکت سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ طب اور سماجی خدمات کے شعبوں میں پاکستانی ہنرمندوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے، ہم پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے اس طرز کے اہم اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ جرمنی اور پاکستان کے تعلقات مضبوط خطوط پر استوار ہیں پاک جرمنی تعلقات 71سال سے زائد پرانے ہیں ہنر مند افراد کی حوصلہ افزائی سمیت دونوں ممالک کی مابین تجارت، کھیل، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ملاقات پاکستان اور جرمنی کے درمیان گزشتہ ماہ طے پانے والے لیٹر آف انٹینٹ کے تناظر میں ہوئی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں